نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق محکمے کی چیف مشیل بیچلیٹ نے ایتھوپیا میں مسلمان اور مسیحی برادری کے درمیان پیش آنے والی جھڑپوں پر تشويش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے حکام سے تفتیش اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
شمالی ایتھوپیا میں گزشتہ ماہ کے اواخر میں مسلمان اور آرتھوڈوکس مسیحی برادری کے درمیان ہونے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور دیگر ایک سو زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباﹰ پانچ سو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔