8

نوشہرہ میں کار سواروں کی رکشہ پر فائرنگ، نرس ہلاک

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مردان روڈ پر کار سوار ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرس تھی، نامعلوم مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ مقتولہ رخسانہ یاسمین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں