اسرائیلی شہر ایلاد میں تین اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے شبے میں دو فلسطینی گرفتار

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے آج اتوار کے روز دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے تین روز قبل اسرائیلی شہر ایلاد میں ایک حملے کے دوران تین اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق 19 اور 20 سالہ ان دونوں فلسطینیوں کو ایلاد شہر کے قریب ہی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعرات کی شام ایلاد شہر میں حملے کے نتیجے میں تین اسرائیلی مارے گئے تھے۔ ایک حملہ آور نے اس مقصد کے لیے کلہاڑے کا استعمال کیا۔

مارچ سے اب تک اسرائیل میں مختلف حملوں کے دوران 17 افراد مارے جا چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں