ماسکو (ڈیلی اردو) یوکرینی فورسز نے ملک کے مشرقی شہر پوپاسنا سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔
یہ بات لوہانسک ریجن کے گورنر کی طرف سے بتائی گئی ہے جس سے ان رپورٹس کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ شہر روسی فورسز کے قبضے میں چلا گیا ہے۔
روسی ری پبلک چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے قبل ازاں اعلان کیا تھا کہ ان کے فوجیوں نے پوپاسنا کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
لوہانسک کے گورنر سیرہئی گائیدائی نے یوکرینی ٹیلی وژن کو بتایا کہ یوکرینی فورسز نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے ایک محفوظ پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہاں سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔