روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں ووٹنگ کے لیے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے لیے ایک غیر محفوظ ملک ہے، خالصتان کے حصول کے لیے آخری دم تک لڑیں گے، بھارت سکھوں سے آزادی نہیں چھین سکتا، یورپ کے مختلف ممالک سے سکھ کمیونٹی کے افراد ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر شرکا نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بھارت سے اقلیتوں پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔