کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا ميں گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی کے بعد آج منگل کی صبح امن و امان قائم رہا اور سڑکيں خالی دکھائی ديں۔ ملک گير سطح پر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور جھڑپوں ميں نو افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
پوليس کے مطابق فی الحال کسی کو حراست ميں نہيں ليا گيا ہے۔ وسيع تر احتجاج اور چند مظاہرين کی ہلاکت کے بعد مہندا راجاپاکسے وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
سری لنکا ان دنوں اپنی تاريخ کے بد ترين اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے اور يہ ملک ديواليے تک آن پہنچا ہے۔ وزير اعظم کے استعفے کے بعد بھی سياسی عدم استحکام ختم نہيں ہوا۔