شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی شام میں حملے کیے، جن کی وجہ سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں سات شامی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیل ایسے حملوں کے بارے میں زیادہ تر کوئی تبصرہ نہیں کرتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار شام میں حزب اللہ اور ایران نواز جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول بھی کر لیتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں