برسلز (ڈیلی اردو/اے پی) یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر فن لینڈ کے بعد اب سویڈن نے نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست پر دستخط کر دیئے ہیں۔
Finland's Parliament has approved the country's bid to join NATO, with the government now expected to sign a formal application and submit it to the alliance's headquarters in Brussels in the coming days. https://t.co/UiiNmYZuEq
— AP Europe (@AP_Europe) May 17, 2022
نیٹو سیکرٹری جنرل کو باقاعدہ درخواست دینے کا اعلان سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے منگل کے روز پوسٹ کی گئی ایک ٹوئٹ میں کیا۔
دوصدیوں سے غیر جانبداری کی پالیسی اپنانے والے ملک کی طرف سے درخواست روس کے یوکرین پر حملے کے بعد دائر کی گئی ہے۔
رکنیت حاصل کرنے کے طریقہ کار کے مطابق سویڈن کی درخواست کو موجودہ تمام 30 ممبران سے منظور کیا جانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ سویڈن کے علاوہ فن لینڈ نے بھی نیٹو کی رکنیت ٓاختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔