بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی انتخابات میں عسکری تنظیم حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی پارلیمانی برتری ختم ہو گئی ہے۔
128 رکنی پارلیمان میں حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کو مجموعی طور پر 61 نشستیں ملی ہیں، جو ماضی کے مقابلے میں دس کم ہیں۔
لبنان اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور ایسے میں عام شہری اس صورت حال کا الزام حزب اللہ اور دیگر مرکزی جماعتوں کو قرار دیتے ہیں۔
ان انتخابات میں حزب اللہ کی سب سے بڑی ناقد جماعت نیشنلسٹ کرسچیئن لبنانی فورسز پارٹی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔