ایران پر وسیع تر حملے کے تناظر میں اسرائیل کی فوجی مشقیں

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز اس ماہ کے آخر میں اہم فوجی مشقوں کے دوران ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کی مشق کریں گی۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کی یہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔

گزشتہ کئی دہائیوں میں یہ اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہوں گی۔

اسرائیلی روزنامے’ٹائمز آف اسرائیل‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو ہدف بنانے کے تناظر میں ایک بڑی فوجی مشق شروع کر رہا ہے۔

اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کی یہ فوجی مشق قبرص میں 29 مئی سے شروع ہو گی۔ اسرائیل کی یہ فوجی مشقیں ایسے وقت ہونے جا رہی ہیں جب امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں