کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کی فضائی حدود مسافر طیاروں کی پروازوں کےلئے کھول دی گئیں۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق جنوبی ایشیا سے آنے والی تمام پروازوں کےلئے فضائی حدود کھول دی گئیں۔
پی سی اے اے نے ملکی فضائی حدود کھولنے سے متعلق نوٹم جاری کردیا، جس کے مطابق بھارت سے آنے والی پروازوں کےلئے فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔
اس سے قبل پی سی اے اے سے اطلاعات بھی آئیں تھی کہ پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کے لئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ دو مارچ کو پاکستان کی فضائی حدود کو جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا، جس کے تحت ملک کے چار ایئر پورٹس پر پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن کی اجازت دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں مخصوص ایئر پورٹس کی بحالی کا ذکر کیا گیا ہے۔