کراچی (ڈیلی اردو) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (اے ڈی ایف ڈی) کے درمیان 2 ارب ڈالرز کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ایس بی پی اور اے ڈی ایف ڈی کے درمیان یہ معاہدہ مالی معاونت کی دوسری قسط کے لئے ہوا ہے۔
معاہدے کے بعد ابوظہبی، اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز جمع کرائے گا،یہ رقم جلد ہی جمع کرادی جائے گی۔
مجموعی طور پر ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ سے اسٹیٹ بینک کو 3 ارب ڈالرز ملنے ہیں،1 ارب ڈالرز پہلے ہی جنوری میں ایس بی پی میں جمع کرادیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا،جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔
21 دسمبر کو ابو ظہبی ڈیولپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرز جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔