7

پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم کا دوبارہ آغاز

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ملک بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

کوآرڈینیٹر پولیو پروگرام شہزاد بیگ کے مطابق ملک میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا، مہم میں 4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

شہزد بیگ کا کہنا ہے کہ مہم مں 3 لاکھ 40 ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں، جو بیک وقت پاکستان اور افغانستان میں کی جارہی ہے، وائرس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ موجود حکومت نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کررکھا ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جدوجہد جاری ہے، جلد ملک کو اس بیماری سے پاک کریں گے۔

عبدالقادرپٹیل کا کہنا تھا کہ وائرس کے خاتمے کیلئے تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی لازمی ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جنگ کو مل کر ختم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے، پولیو کا وائرس جہاں موجود ہے وہاں مؤثرحکمت عملی ترتیب دی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں