تہران (ڈیلی اردو) ايران کا ايک ’ايف سيون‘ لڑاکا طيارہ گر کر تباہ ہو گيا، جس کے نتيجے ميں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
ايران کی سرکاری نيوز ايجنسی کے مطابق يہ واقعہ مشرقی شہر اصفہان سے دو سو کلوميٹر کی دوری پر واقع انارک ڈسٹرکٹ ميں پيش آيا۔
صوبائی حکومت کے ايک اہلکار نے بتايا کہ طيارہ جنگی مشق کے دوران مقامی وقت کے مطابق منگل کو صبح ساڑھے آٹھ بجے حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی وجہ کے بارے ميں فی الحال کچھ نہيں کہا گيا۔
حادثے میں پائلٹ میجر قاسم زمانی اور معاون پائلٹ لیفٹیننٹ محمد جواد ہلاک ہوگئے ہیں۔