قتل ہونیوالے ایرانی کرنل کے جنازے میں ہزارہا افراد کی شرکت

تہران (ڈیلی اردو) ایران میں قتل کیے جانے والے قدس بریگیڈ کے کرنل حسن سید خدائی کی آخری رسومات میں ہزارہا افراد نے شرکت کی۔ انہیں اختتام ہفتہ پر موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ایران نے اس کی ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد کی تھی۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں گزشتہ روز ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان دونوں ممالک کے خلاف نعرہ بازی کی۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مطابق حسن سید خدائی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں