روس نے فوجیوں کیلئے عمر کی بالائی حد ختم کر دی

ماسکو (ڈیلی اردو) روس کی پارلیمنٹ نے فوج میں شمولیت کے لیے عمر کی بالائی حد ختم کر دی ہے۔

یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ ماسکو یوکرین میں اپنی جنگ کے لیے مزید فوجیوں کی بھرتی کے لیے کوشاں ہے۔ فی الحال صرف 18 سے 40 سال کی عمر کے روسی اور 18 سے 30 سال کی عمر کے غیر ملکی شہری روسی فوج میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں اور ایوان بالا دونوں نے اس بل کی حمایت کی ہے اور اب چالیس سال سے زائد عمر کے افراد بھی روسی فورسز کا حصہ بن سکیں گے۔

بل کے ساتھ ایک نوٹ میں کہا گیا ہے کہ روس بوڑھے لوگوں کی ماہرانہ صلاحیتوں سے محروم ہو سکتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں