عراق میں کرد جنگجوئوں کے خلاف کارروائی، 3 ترک فوجی ہلاک

بغداد (ڈیلی اردو/این این آئی) عراق کے شمال میں علاحدگی پسند کرد جنگجوں کے خلاف کارروائی کے حصے کے طور پرخدمات انجام دینے والے تین ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ کردباغیوں سے لڑائی میں چار فوجی زخمی بھی ہوئے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ جھڑپ کہاں ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں