13

خیبر کے علاقے اکا خیل باڑہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، ایف سی اہلکار سمیت پولیو ورکر زخمی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار اور پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل کے تھانہ میل واٹ میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک ایف سی اہلکار اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد چار تھی دو موٹر سائیکل پر سوار تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم پولیو ٹیم کے دیگر اراکین محفوظ رہے۔

ایف سی اہلکار پولیو مہم میں شریک ووکرز کے ساتھ سیکورٹی فرائض انجام دے رہا تھا، زخمی ایف سی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر میں انسداد پولیو کی 7 روزہ مہم جاری ہے جہاں حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ ایف سی اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں