اقوام متحدہ (ڈیلی اردو/شِنہوا) اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں ہونیوالے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے، ان حملوں میں متعدد شیعہ ہزارہ جان گنوا بیٹھے ہیں۔
سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے خاندانوں کےساتھ گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مساجد سمیت شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف حملے سختی سے ممنوع ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ مذہبی اور نسلی اقلیتوں سمیت عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے آزادی سے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حق کویقینی بنایا جائے۔