تہران (ڈیلی اردو) ایران نے زیرِزمین ڈرون بیس بنا کر اپنی خفیہ عسکری طاقت سے دشمنوں کے ہوش اڑا دیے۔
خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے زمین دوز ڈرون بیس قائم کیا ہے جس میں 100 سے زائد ڈرونز موجود ہیں۔ ان ڈرونز پر میزائل بھی نصب ہیں۔
Iran shows off underground drone base, but not its location -state media https://t.co/DV42KFAqqI pic.twitter.com/4F8AtLrYBT
— Reuters (@Reuters) May 28, 2022
ڈرونز میں امریکی ہیلی کاپٹر ہیلفائر کا ایرانی ورژن بھی ہے جو فضا سے زمین تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
زیرزمین بیس کو خفیہ رکھا گیا ہے ایرانی سرکاری ٹی وی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو کرمنشا سے مغربی ایران کی طرف ہیلی کاپٹر میں 45 منٹ کا سفر کیا اور خفیہ زمین دوز سائٹ پر پہنچنے کے بعد ان کی آنکھوں سے پٹی اتاری گئی۔
بیس کے حوالے سے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں 100 ڈرونز زرگوز کے پہاڑوں میں رکھے گئے ہیں جن میں ابابیل فائیو بھی شامل ہیں۔
سرنگوں میں ڈرونز کی لمنی قطاریں ہیں جن پر میزائل نصب ہیں اس مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کئی سو میٹر زمین کے نیچے ہے۔