ایران دونوں یونانی آئل ٹینکر چھوڑ دے، امریکا اور یونان کا مطالبہ

واشنگٹن + ایتھنز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکہ اور یونان نے ایران سے کہا ہے کہ وہ یونان کے قبضے میں لیے گئے دونوں تیل بردار بحری جہازوں کو چھوڑ دے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیا نے زور دیا کہ ایران کو فوری طور پر ان جہازوں پر لدے ہوئے تیل اور عملے کو بھی رہا کر دینا چاہیے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے گزشتہ ہفتے ان یونانی ٹینکروں کو ضبط کیا تھا۔

ایران کی طرف سے یہ کارروائی یونان حکومت کے اس اعلان کے بعد کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایتھنز حکومت قبضے میں لیے گئے روسی ٹینکر پر لدا ایرانی تیل امریکہ کے حوالے کر دے گی۔ اسے ایران کی جوابی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں