روس کے زیر قبضہ شہر ماریوپول سے 25 اجتماعی قبریں ملیں، میئر کا دعوٰی

کیف (ڈیلی اردو) روس کے زیر قبضہ شہر ماریوپول کے مئیر کا کہنا ہے کہ انہیں شہر کے قریب پچیس اجتماعی قبریں ملی ہیں۔

ماریوپول میئر نے دعویٰ کیا کہ اپریل کے وسط سے ملنے والی پچیس اجتماعی قبروں میں سولہ ہزار لاشوں کو تہوں میں خندقوں میں رکھا گیا تھا۔ا نہوں نے کہا کہ ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے، قدرتی قبرستانوں اور عارضی مردہ خانوں میں دبی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل بھی ماریوپول میں کئی اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں