بگوٹا (ویب ڈیسک) کولمبیا کے صوبے میٹا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تاریرہ شہر کے میئر سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کی نجی ایئرلائن کا طیارہ ڈی سی 3 نے ایک درجن سے زائد مسافروں کو لے کر شہر تاریرہ سے ولاویسینسیو جانے کےلیے اڑان بھری اور آدھی مسافر کے بعد ٹیکنیکل خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے پائلٹ نے جہاز میں فنی خرابی سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا تھا کہ تاہم آگاہی کے فوراً بعد طیارہ میدانی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔
کولمبیا کے خبر رساں اداروں کے مطابق ڈی سی 3 نامی طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، سول ایوی ایشن نے موسم کی خرابی کے باعث طیارے کو واپس آنے کا بھی کہا تھا کہ اس سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبین حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے جو طیارے کا بلیک باکس تلاش کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈی سی 3 نامی طیارے 1930 میں بنائے گئے تھے جس میں 30 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔