واشنگٹن (ڈیلی اردو) واشنگٹن حکومت یوکرین کو ’جدید راکٹ سسٹم‘ فراہم کرے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان ہتھیاروں کی بدولت یوکرینی فوج ملک کا دفاع کر سکے گی۔ ان ہتھیاروں کی مدد سے دشمن کی افواج کو طویل فاصلے سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
قبل ازیں امریکا کو یہ خوف تھا کہ اگر یوکرین کو یہ جدید راکٹ دیے گئے تو وہ غلط ہاتھوں میں بھی جا سکتے ہیں۔ تاہم یوکرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں امریکا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ کییف حکومت بارہا یہ مطالبہ کر چکی ہے کہ اسے جدید ہتھیار دیے جائیں۔