کولمبو(ڈیلی اردو) سری لنکا میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے چڑیا گھروں میں جانوروں کو روزانہ خوراک فراہم کرنے کے لیے فنڈز ختم ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ حیوانیات نے وزارت جنگلی حیات کو آگاہ کیا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فنڈز کی شدید کمی ہے۔
حکام نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے سالانہ بجٹ میں مختص کی گئی رقم بھی ختم ہو رہی ہے۔
وزیر برائے جنگلی حیات نے حکام سے کہا کہ جانوروں کو خوراک کی فراہمی کے لیے مالی وسائل مختص کرنے کے لیے وزارت خزانہ سے مشاورت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
سری لنکا کا دیہی والا زولوجیکل گارڈن، ایشیا کے قدیم ترین چڑیا گھروں میں سے ایک ہے، جہاں دنیا بھر کے جانوروں کی کافی بڑی تعداد موجود ہے۔