سیئول (ڈیلی اردو/شِنہوا) امریکہ نے جمعہ کے روز سیئول کے وسطی علاقے میں قائم فوجی اڈے کا ایک حصہ جنوبی کوریا کو واپس کر دیا ہے۔
دفتر برائے حکومتی پالیسی کوآرڈی نیشن نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت نے کوریا میں امریکی فورسز سے یونگسان گیریژن کے جنوب مشرق میں 51 ہزار مربع میٹر زمین حاصل کی ہے۔
واپس کی جانیوالی زمین میں گیریژن کے جنوبی اور جنوب مغربی دروازے اوران دروازوں تک جانیوالے راستے بھی شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے 10مئی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اپنے صدارتی دفتر کو یونگسان گیریژن کے قریب سابق وزارت دفاع کی عمارت میں منتقل کر دیا ہے۔
یون سوک یول کی حکومت نے نئے صدارتی دفتر کے قریب امریکی گیریژن سے واپس لی جانیوالی زمین پر ایک عوامی پارک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔