کیف (ڈیلی اردو) روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب یوکرین میں کی گئی فضائی کارروائیوں اور بھاری توپ خانے کے حملوں میں مجموعی طور پر ساڑھے تین سو سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ شب روسی فوج نے تین سو ساٹھ ’یوکرینی قوم پرستوں‘ کو ہلاک کیا جب کہ 49 عسکری تنصیبات اور فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں۔
روسی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونباس خطے میں ایک ریڈیو اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان روسی دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔