آپریشن بلیو سٹار کے نام پر ہزاروں سکھوں کے قتل عام کو 38 برس بیت گئے

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب میں آپریشن بلیو سٹار کے نام پر ہزاروں سکھوں کے قتل عام کو 38 برس بیت گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی نمائش کی گئی جسے آپریشن کے دوران گولی لگی تھی، نمائش میں گرو گرنتھ صاحب اور گولی دونوں کو عوام کے سامنے رکھا گیا۔

خیال رہے کہ جون 1984 میں بھارتی فوج سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ آور ہوئی تھی جس میں ہزاروں سکھ مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں