بھارت: انتہاپسند ہندوؤں کی کرناٹک جامع مسجد الاعلی میں پوجا کرنے کی دھمکی

کرناٹک + مانڈیا (ڈیلی اردو/آئی این پی) بھارتی ریاست کرناٹک میں حکام نے ہائی الرٹ کر رکھا ہے کیونکہ ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے کہا ہے کہ وہ ضلع مانڈیا کے تاریخی قصبے سری رنگا پٹنہ میں 4 جون کو جامع مسجد میں داخل ہو کر وہاں پوجا کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو تنظیموں نے بھی گیانواپی مسجد کی طرز پر مسجد کے سروے کا مطالبہ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اور مختلف پروگراموں میں ’سری رنگا پٹنہ چلو‘ پروگرام میں شرکت کے لیے کال بھی دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ حکومت کی طرف سے ہدایات کا انتظار کر رہی ہے تا کہ ان ہندوئوں کو سنبھالا جائے جو مسجد میں داخل ہونے اور وہاں ’پوجا‘ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ضلعی حکام نے پہلے ہی جامع مسجد اور اس کے ارد گرد حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں۔

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے رہنما، جو ’سری رنگ پٹنہ چلو‘ تحریک میں سب سے آگے ہیں نے کہا ہے کہ وہ اپنی کال پر عملدرآمد کر کے رہیں گے۔ یاد رہے کہ یہ جامع مسجد ٹیپو سلطان نے تعمیر کروائی تھی۔ اس جامع مسجد کو مسجد الاعلی بھی کہا جاتا ہے اور یہ سری رنگا پٹنہ قلعہ کے اندر واقع ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں