غزہ (ڈیلی اردو/اے پی پی) مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا۔ نوجوان عودہ صدقہ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے رام اللہ میں فلسطین میڈیکل کمپلیکس کے انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
Broken-hearted mother of Odeh Mohammad during his funeral. The 17-year-old Palestinian child was killed yesterday by Israeli forces in Al-Midya village, west of Ramallah. pic.twitter.com/j6DOavV4rd
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) June 3, 2022
دوسری جانب رام اللہ کے مغرب میں المدیہ گاں کے میئر راغب صدقہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے لڑکے پر اس وقت گولی چلائی جب وہ گاں کی زمین پر اسرائیل اور مغربی کنارے کی سرحدی دیوار کے قریب پہنچا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نوجوان کو بلا وجہ گولی ماری گئی، علاقے میں کوئی جھڑپ یا کشیدگی نہیں ہے۔