بھارتی پنجاب میں سکھوں کی منظم ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں مسلمانوں کے بعد اب سکھ برادری بھی نشانے پر آنے لگے۔ بھارتی پنجاب میں سکھوں کی منظم ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا۔

بھارت میں خالصہ کالج امرتسر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک طالبعلم کو ہلاک اور 2 کو شدید زخمی کر دیا۔ معروف گلوکار سندھو موسوالا کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ الزام ہے کہ گلوکار سدھو موساوالا کو اپنے گانوں میں خالصتان تحریک کی حمایت پر قتل کیا گیا ۔ موساوالا نے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کی دھاندلی بے نقاب کی تھی۔

دوسری طرف گولڈن ٹیمپل پر 1984ء میں بھارتی فوجی حملے اور آپریشن بلیو اسٹار کو 38 سال مکمل ہونے پر سکھ فار جسٹس تنظیم کے جنرل کونسلر گروپتونت سنگھ پنوں نے سکھ فوجیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے وہ فی الفور بھارتی فوج، سرحدوں کا دفاع چھوڑ دیں۔

پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرا کر اپنا دیس خالصتان بنائیں۔ تنظیم نے سکھ فوجیوں کو آکال تخت گولڈن ٹیمپل اور امرتسر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کی تاریخ کے اعلان بھی کل 6 جون کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں