برطانیہ کا یوکرین کو دفاع کیلئے جدید میزائل سسٹم دینے کا اعلان

لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ نے پیر کو کہا کہ وہ امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے روسی حملے سے دوچار ملک یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم بھیجے گا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانیہ کا یہ فیصلہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے کیف کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف انتباہات کی نفی کرتا ہے۔

خبر کے مطابق، یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ لندن نے واشنگٹن کے ساتھ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم، جسے ایم ایل آر ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، کے تحفے پر قریبی تعاون کیا ہے، تاکہ یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں مدد مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں