امریکا اور جنوبی کوریا کے آٹھ بیلسٹک میزائل کے تجربات

سؤل (ڈیلی اردو) امریکہ اور جنوبی کوریا نے جاپان کے قریب سمندر میں بیلسٹک میزائلوں کی مدد سے تجرباتی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ ان دونوں اتحادی ممالک نے یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز کیے گئے بیلسٹک میزائل کے نئے تجربات کے جواب میں اٹھایا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق، آٹھ پراجیکٹائل پیر کی صبح جاپان کے سمندر میں گرے۔ یہ کارروائی شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ سائٹس یا وہاں موجود کمانڈ سینٹرز کے خلاف درست حملے کرنے کی صلاحیت اور آمادگی کا مظاہرہ تھی۔

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے مشترکہ سمندری مشق کے جواب میں اتوار کو آٹھ میزائل داغے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں