نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت کی ایک عدالت نے ہندوؤں کے مقدس شہر واراناسی میں مہلک بم دھماکوں کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق وسیع اللہ نامی مجرم کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں سزائے موت دینے اور پچاس ہزار جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واراناسی میں سن 2006 میں کیے گئے ان حملوں میں عبادت گزاروں سے بھرے ایک قدیم مندر اور اس کے ایک قریبی ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ موت کی سزا کی توثیق ہونے سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ سے منظوری ضروری ہے۔ اس مقدمے کی سماعت میں فیصلہ آنے میں سولہ برس لگ گئے۔