ماسکو (ڈیلی اردو) روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی اڈے کو تباہ کر دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرینی ٹینکوں اور دیگر ہتھیاروں کو تباہ کرنے کیلئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ اوڈیسا کے قریب یوکرین کے فوجی کارگو طیارے کو بھی مار گرایا گیا ہے جو ہتھیاروں سے بھرا ہوا تھا۔
یوکرین نے بھی روسی وزارت دفاع کے ترجمان کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک روسی میزائل کو روک لیا گیا تھا، باقی نے فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کے سرحدی علاقے میں ایک گاؤں پر حملہ کیا جس میں ایک پل اور فیکٹری کو نقصان پہنچا۔