نئی دہلی (ڈیلی اردو) پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخانہ ٹوئٹ پر بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی یوتھ ونگ یووا مورچا کے سابق سیکرٹری ہرشیت سریواستو کو اسلام مخالف بیانات پر گرفتار کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ نفرت انگیز ٹوئٹ کے ذریعے ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ہرشیت سریواستو کو بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیانات کے 4 دن بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ہرشیت کی ٹوئٹ کو حذف کردیا گیا ہے۔
گستاخانہ بیانات کا پس منظر کیا ہے؟
خیال رہےکہ اس سے قبل بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔
بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے جس کے بعد بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کردی تھی۔