کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) پاکستان اور ایران سے 5 ہزار 159 افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔
افغان وزارت مہاجرین اور بحالی امور نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ 4 ہزار 986 افغان مہاجرین ایران سے سرحد عبور کرکے مغربی صوبہ نمروز اور پڑوسی صوبہ ہرات آئے ہیں جبکہ 173 غیردستاویزی مہاجرین پاکستان سے جنوبی صوبہ قندھار پہنچے ہیں۔
غیر دستاویزی افغان مہاجرین کے پاس اس ملک کی جاری کردہ کوئی دستاویزنہیں ہوتی جہاں وہ مقیم ہوں۔
وزارت کے مطابق واپس آنے والوں میں سے 1 ہزار 880 افراد کو امداد اور تعاون کے لئے اقوام متحدہ کے تارکین وطن بارے ادارے بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن (آئی او ایم) سے متعارف کرایا گیا ہے۔
وزارت مہاجرین اور بحالی امور کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2021 سے اب تک 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد افغان مہاجرین پڑوسی ممالک سے افغانستان واپس آچکے ہیں یا انہیں بھیجا گیا ہے۔