واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوجی طیارہ نیول ایئراسٹیشن کیلیفورنیا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی بحری حکام کی جانب سے طیارے میں ایٹم بم ہونے کی تردید کردی گئی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ ایم وی 22 بی اوسپرے تھا، جو کہ تھرڈ مرین ایئرکرافٹ ونگ کا تھا۔طیارہ سین ڈیاگو کے مشرق میں 100 میل دور گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
Five U.S. Marines were killed when a military aircraft crashed during a training mission in Southern California on Wednesday, the U.S. Marine Corps said. The cause of the crash is under investigation. https://t.co/D0Xgptncg4
— The New York Times (@nytimes) June 9, 2022
امریکی بحریہ نے بتایا کہ یہ طیارہ جنگی حملے اور حملے میں فوجیوں کی سپورٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ طیارے سے بحری اور زمینی اڈوں سے فوجیوں اور سامان کی نقل و حمل کی جاتی ہے۔ یہ طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ طیارہ ہے. اس کے روٹری ونگز ہوتے ہیں جو اسے ہیلی کاپٹر کی طرح اڑانے کیلئے اوپر کی طرف لے جا سکتے ہیں. یا اسے طیارے کی رینج دینے کی لیے آگے بڑھا سکتے ہیں۔