چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

بیجنگ (ڈیلی اردو) چینی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔

پائلٹ نے طیارہ گرنے سے قبل ہی چھلانگ لگا دی تھی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شیانگ یانگ شہر کے ایئرپورٹ کے قریب آج صبح لڑاکا طیارہ پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوا۔

حکام طیارہ گرنے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں۔ یہ طیارہ چینگدو ایف 7 تھا جو سوویت یونین کے مِگ 21 جیسا ماڈل ہے۔

اس ماڈل کے طیارے چین میں 1960 کی دہائی میں تیار کیے گئے تھے اور یہ سب سے پرانے لڑاکا طیاروں میں سے ایک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں