ایران نے ایٹمی تنصیبات میں عالمی ایجنسی کے کیمرے بند کر دیے

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے ایٹمی تنصیبات میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے کچھ مانٹیرنگ کیمرے بند کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ اقدام بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی جانب سے ایران کی تین تنصیبات پر افزودہ یورینیم کی موجودگی پر خدشات کا اظہار کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ اس نے ایک نامعلوم جوہری مقام پر آن لائن افزودگی مانیٹر اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے فلو میٹر سسٹم کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں