ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں صحابی رسولﷺ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں پتھروں پر لکھی گئی تحریریں دریافت ہوئی ہیں۔
سعودی عرب میں پتھروں پر لکھی دو ایسی نادر اور نایاب تحریریں دریافت کی گئی ہیں جو تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔
خلیجی ملک کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے نواح میں واقعہ پہاڑی علاقے عالیہ میں پتھروں پر لکھی تحریروں کو دریافت کیا گیا ہے جس کے متعلقہ سعودی محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ تحریریں 1400 سال قبل حضرت عثمان غنی کے دور میں لکھی گئیں تھیں۔
محکمہ آثار قدیمہ نے بتایا کہ ان تحریروں میں حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے بطور تیسرے خلیفہ نامزد ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔