تہران (ڈیلی اردو) ایران میں ایرواسپیس ڈویژن سے وابستہ مزید دو سائنسدان پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کور کی ایرو اسپیس ڈویژن کے دو ارکان ڈیوٹی کے دوران دو مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
شهادت یکی از کارکنان هوافضای سمنان
ستوان دوم پاسدار محمد عبدوس از کارکنان هوافضای سمنان نیز همراه با علی کمانی به شهادت رسیده است. pic.twitter.com/Jo57Sn9VGl
— امید ملایی (@omidmollaye_) June 13, 2022
ایرانی میڈیا کے مطابق ایروو اسپیس ڈویژن سے وابستہ علی کمانی تہران کے قریب ایک پر اسرار کار حادثے میں ہلاک ہوئے جبکہ 33 سالہ محمد عبدوس کی ہلاکت جنوبی صوبے سمنان میں ہوئی تاہم انکی موت کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
ستوان دوم پاسدار علی کمانی از رزمندگان یگان هوافضا در حین انجام مأموریت در جریان سانحه تصادف به فیض شهادت نائل آمد و به خیل عظیم شهیدان پیوست. pic.twitter.com/QHl2p3cidj
— امید ملایی (@omidmollaye_) June 12, 2022
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ چند ہفتوں سے دفاعی پروگرام پر کام کرنے والے سائنسدانوں کی پر اسرار اموات کا سلسلہ جاری ہے، ان ہلاکتوں کے پیچھے مبینہ طور پر اسرائیل کا ہاتھ قرار دیا جارہا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز پر ایرانی فوج کے کرنل علی اسماعیل زادہ کی ایک کار حادثے میں موت ہوئی تھی جبکہ 31 مئی کو ایرواسپیس انجینئر ایوب انتظاری پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایوب انتظاری ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام پر کام کررہے تھے۔
22 مئی کو کرنل حسن سید کو دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
26 مئی کو ایرانی وزارت دفاع نے تصدیق کی تھی کہ تہران کے قریب ایک ملٹری کمپلیکس کے قریب ہونے والے حادثے میں میں انجینئر احسان ہلاک اور انکا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق انجینئر احسان کی موت ایک مبینہ اسرائیلی ڈرون حملے میں ہوئی تھی۔