کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز میں حبیب اللہ کول مائن کمپنی کے 4 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مغوی شیر بہادر، وقاص اور نہر کا تعلق پنجاب سے جبکہ مہران کا تعلق مردان سے بتایا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب 20 سے 25 مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے اور مزدوروں سے مائن منیجر شیر بہادر کے گھر کا پتہ معلوم کیا۔
مسلح افراد سیدھے ان کے گھر گئے اور مائن منیجر سمیت 4 افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ہنہ اوڑک میں درج کیا گیا ہے۔