طالبان فورسز کا کابل میں امام بارگاہوں پر خودکش حملوں کے منصوبہ سازوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان فورسز نے مساجد اور امام بارگاہوں پر خودکش حملے کرنے والے داعش خراسان کے دو منصوبہ سازوں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیوں میں داعش خراسان کے دو اہم کمانڈرز یوسف اور محمد آغا مارے گئے۔

نائب وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ دونوں کمانڈرز امام بارگاہوں، پاور اسٹیشن اور الیکٹریکل تنصیبات پر خودکش حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔ چھاپہ مار کارروائی میں داعش کے کارندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امام بارگاہوں، مساجد، سیکیورٹی قافلوں اور سرکاری تنصیبات پر خودکش حملے اور بم دھماکے کیے گئے ہیں جن کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں