روس نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

روسی میڈیا سے گفتگو میں ضمیر کابلوف نے کہا طالبان کے نائب وزیر تجارت ماسکو کا دورہ کریں گے اور افغانستان نے کچھ مصنوعات کی خریداری کیلئے روس کو درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روسی صدر نے افغانستان کیلئے اناج بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ ضمیر کابلوف نے کہا ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کر سکتا ہے اور روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا اور دیگر ممالک کی پیروی نہیں کرے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں