واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
BREAKING: Police say a shooting at a church in a suburb of one of Alabama’s major cities has left one person dead and two others wounded, and that a suspect is in custody. https://t.co/cMmssWmAnU
— The Associated Press (@AP) June 17, 2022
پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن شین ویئر نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ویسٹاویا ہلز کے سینٹ سٹیفن ایپسکوپل چرچ میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے، جب حملہ ہوا، ویسٹاویا ہلز برمنگھم سے سات میل جنوب مشرق میں تقریباً 40,000 افراد کا شہر ہے۔
واضح رہے امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ ماہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔