تہران (ڈیلی اردو) ایران کی ایئر فورس کا F14 جنگی طیارہ کریش ہو گیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ فائٹر طیارہ ہفتے کے روز ایک مشن کے دوران وسطی اصفہان خطے میں تکنیکی خرابی کے باعث کریش ہوا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
An Iranian Air Force F-14 "Tomcat" fighter jet crashed near Isfahan today due to a technical malfunction, the third such incident in Iran this year. Both pilots ejected. pic.twitter.com/wIoDIhkOqQ
— Clash Report (@clashreport) June 18, 2022
بتایا گیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں ہی بروقت جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اصفہان کے شاہد بابائے بیس پر لینڈنگ سے قبل اس جنگی طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی۔