اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ورکر کو اسرائیلی فوج نے سکیورٹی باڑ عبور کرنے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والے نبیل غنیم کی عمر تریپن برس تھی۔ نبیل غنیم کا شمار ان ہزاروں فلسطینیوں میں ہوتا تھا، جو ملازمت کی غرض سے روزانہ اسرائیل میں داخل ہوتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق انہوں نے ایک ایسے شخص کو گولی ماری ہے، جو سکیورٹی باڑ کے قریب توڑ پھوڑ کر رہا تھا۔ حالات بہتر ہونے کی وجہ سے بہت سے فلسطینیوں کے لیے اسرائیل کے اندر ملازمتیں پرکشش ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں