مصر: مسجد میں گانے اور رقص کرنے پر 3 افراد گرفتار

قاہرہ (ڈیلی اردو) مصر کی ایک مسجد میں گانا گانے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ شخص مسجد میں مائیک پر عربی گیت گا رہا تھا۔

اس حوالے سے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک گاتے ہوئے رقص کر رہا تھا، دوسرے نے اس کی ویڈیو بنائی اور تیسرے ملزم نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں