اسرائیل کی لبنان پر حملے کی دھمکی

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل نے لبنان کو دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تو لبنان پر حملہ کر دیں گے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی عوام کو کوئی خطرہ ہوا تو ہم لبنان کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے لوگوں کو کسی بھی فوجی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا تو دنیا ایک بار پھر ہمارے فوجیوں کو بیروت، صیدا اور صور کی سڑکوں پر مارچ کرتا دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں ہم لبنان کا نئے سرے سے محاصرہ کر کے حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچانے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کا تنازعہ کئی دہائیوں پرانا ہے اور سنہ 2006 میں بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوچکی ہے جس میں اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں